What is css in urdu

 سی ایس ایس کیا ہے ؟






سی ایس ایس ایک مزاج ہے، 

جس میں آدمی پڑھتا ہے لکہتا ہے اور سیکھتا ہے ، اس امتحان میں کامیابی صرف اس کو ملتی ہو جو آخر تک محنت کرتا رہتا ہے ۔ اور جو لوگ کہتے ہیں مین نے چار ماہ تیاری کی اب ذرا تہوڑی کمر سیدہی کرلوں پہر نئے جذبے سے تیاری کرونگا میرا یقین مانے ایسے آدمی کے لیے امتحان پاس کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔۔

جو سی ایس ایس  امتحان میں کامیاب ہوتا ہے وہ بہی کامیاب ہوجاتا ہے اور جو فیل ہوتا ہے وہ بہی کامیاب ہو جاتا ہے کیونکہ جو فیل ہوتا ہے وہ ایک اچہا لیکچرار بھی بن جاتا ہے،

جو لوگ سی ایس ایس  میں فیل ہوتے ہیں میری ان لوگوں سے التجا ہے کہ جب آپ فیل ہوتے ہیں آپ سمجھتے بس میں ہار گیا ، ایسا بلکل نہیں ہے فیل ہونے کے بعد بھی آپ کے پاس وہی نالج  ہوتی ہے آپ ہار نہ مانیں پھر کوشش کریں انشاللہ آپ امتحان پاس کرجائیں گے...

سی ایس ایس میں کل 1200 نمبرز کے پرچہ جات سلیکٹ کرنے ہوتے ہیں۔ جن میں سے 600 نمبرز کے کمپلسری (لازمی) سبجیکٹ ہوتے جو سب اسپائرنٹ کے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ اور باقی 600 کے آپشنل سبجیکٹ سلیکٹ کرنے ہوتے ہیں۔

سی ایس ایس کے آپشنل سبجیکٹ رکھنے کے لئے لوگ پوچھتے رہتے ہیں۔ 

                                   




یہ بات جان لیں کہ آپشنل سبجیکٹ آپ سے بہتر کوئی نہیں سلیکٹ کر سکتا۔ کچھ خاص باتیں جان لیں تو آپکو سلیکٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔

• پہلی بات یہ کہ آپکو 7 گروپس میں سے 600 نمبر کے سبجیکٹ پورے کرنے ہوتے ہیں، پہلے 3 گروپس میں سے 200 نمںرز کے سبجیکٹ رکھ سکتے ہیں اب وہ 200 نمبرز کا ایک سبجیکٹ ہو سکتا ہے یا پھر 100 نمبر کے 2 سبجیکٹ ہو سکتے ہیں اور بقایا 4 گروپس میں سے 100 نمبر کا ایک، ایک سبجیکٹ رکھ سکتے ہیں۔ کل 600 نمںرز پورے کرنے ہوتے ہیں۔

• کسی بھی سبجیکٹ کو سلیکٹ کرنے پر کن چیزوں کو زہن میں رکھنا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

• پہلے دیکھیں کے سبجیکٹ آپ نے کہیں پڑھا ہے اور کس لیول تک آپکو عبور ہے۔ یہ آپکو سبجیکٹ کے سلیبس سے آئیڈیا ہو جائگا۔

• اگر آپنے 30-40٪ تک سبجیکٹ پڑھا ہے تو آپ کے لئے آگے پڑھنا آسان ہوگا۔

• اب اس سبجیکٹ کا پرانے پرچہ جات دیکھیں کہ سوال کس نو عیت کے آئیں ہیں۔ اگر تو 2-3 سال کے پرچے آپکو آسان لگے تو سبجیکٹ آپکے لئے موزوں ہوگا۔

• اسکے بعد سبجیکٹ ٹرینڈ دیکھیں کہ سکورنگ ہے کہ نہیں کیونکہ ہر سبجیکٹ سکورنگ نہیں ہوتا۔

• سکورنگ سبجیکٹ آپکو انٹڑویو میں پہنچنے میں مدد دیتے ہیں۔

• سوال یہ آتا ہے کہ سکورنگ ٹرینڈ کہاں سے پتہ چلے گا تو زیادہ تر گروپس میں لوگ اپنی ڈی-ایم-سی شیئر کرتے ہیں وہاں سے پتہ چلے گا۔

• سبجیکٹ کو پڑھتے وقت فیکٹ اور فیگرز کو لازمی یاد رکھیں کیونکہ کسی حد تک آپ سے انٹرویو میں سوال ہو سکتا ہے (پر انٹرویو میں سوال لازمی نہیں).

• اگر کوئی بھی سبجیکٹ ایسا ہے جو آپ نے پہلے نہیں پڑھا تو صرف اس سبجیکٹ کی حد تک کسی سے معلومات لیں کہ آسان ہے یا مشکل اگر مشکل ہے تو آپکے لئے کتنا مشکل ہے کیا پتہ وہ سبجیکٹ آپکی نوعیت کا ہو اور اگلے کی نوعیت کا نہ ہو۔

• اگر آپکا رٹہ کمزور ہے تو آپ کسی بھی ہسٹری کے سبجیکٹ کی طرف نہ جائیں، کیونکہ ہسٹری کے سبجیکٹ میں تاریخ اور واقعات بمعہ فیگرز یاد کرنے ہوتے ہیں اگر کوئی تاریخ یا فگرز  پیپرز کے دوران بھول گئی جو لکھنی اہم ہو تو نمبرز کٹ سکتے ہیں۔ مثلاً انڈو-پاک ہسٹری میں پڑھتے ہیں کہ گول میز کانفرس ہوئی تھی اب وہ کب ہوئی یہ بھول گئی اور کون کون شامل تھا تو مسلہ ہو سکتا ہے۔


                                      







نوٹ: بس یہی کچھ پوائنٹس ہیں جو آپکو سی-ایس-ایس سٹارٹ کرنے میں آسانی دے سکتے ہیں۔

سی ایس ایس CSS  اتنا مشکل نہیں ہے جتنا کہا جاتا ہے اور اتنا آسان بہی نہیں ہے جتنا اسے سمجہا جاتا ہے.. 

آپ کوشش کریں کوئی بہی چیز ناممکن نہیں ہے 

(شکریہ)

Comments

Popular Posts