CSS exam and it's preparation

 *سی ایس ایس (#CSS )میں  کامیابی کیسے ؟*   


کافی دنوں سے کچھ احباب اس حوالہ سے مشورہ لینا چاہ رہے تھے۔ آج کچھ دوست جو سی ایس ایس کی تیاری میں مشغول ہیں میرے پاس آے اور کافی مطمئن ہو کر گئے۔ مجھے پہلے بتانے لگے کہ ہم تو فلاں بیوروکیٹ فلاں آئ جی اور فلاں فلاں کمشنرز سے مل چکے ہیں اور سب نے ایسے ایسے مشورے دیے کہ ہم نے سوچا اس کو پاس کرنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ یہ تو کوی بڑی توپ چیز ہے ۔ میں بڑا حیران ہوا کہ آخر کون سا تیشہ فرہاد سے کوہ گراں کا سینہ چیر کے جوئے شیر بہانا ہے۔ ہاں مگر محنت فرہاد صاحب سے زیادہ درکار ضرور ہے۔ :


 لیکن پتا نہیں جب لوگ کوی مشکل کام کر لیتے ہیں تو سمجھتے ہیں بسس اب یہ اور کوی نہیں کر سکتا۔ میرے خیال سے اگر دوسروں کو اس کی سمجھ آ جائے تو ہو سکتا ہے وہ پہلے والے سے بھی بہتر اس کام کو سر انجام دیں سکیں۔ ہمارے ہاں Proper Guidance کا بہت فقدان ہے۔


ہمارے نوجوانوں کے اندر بے پناہ صلاحیتیں چھپی ہیں لیکن حوصلہ شکنی کے پردوں نے ان کو جمود (deadlock) کا شکار کر دیا ہے_________ خیر سی ایس ایس کے وہ سٹوڈنٹس جن کا Fundamental  لیول ہوتا ہے ان کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے دماغ میں بلٹ ان میموری انگلش انسٹال کرنا شروع کریں تاکہ ان کے دل و دماغ روز مرہ کی وکیبلری کو ایکسپٹ کرنا شروع کر دے.


 گرائمر کے لیے  Wren & Martin کی بک High School English Grammar کو گھول کر پی جائیں۔ ۔ ڈان نیوز کو روز پڑھیں اور کوی ایک آرٹیکل کو خود سے لکھ کر چیک کریں اس سے آپ کا Essay خود بخود تیار ہوتا جائے گا اور Writting Skills پر مہارت حاصل ہو گی ۔ 


 ڈان میں آی اے  رحمان , محمد عامر رانا اور  محمد علی بابا خیل کے آرٹیکل تو ضرور پڑھا کریں۔ اور ایکس پریس ٹربیون میں شمشاد احمد ڈاکٹر حسن عسکری اور اکرام ربانی کے آرٹیکل بھی ضرور دیکھ لیا کریں.


انگلش وکبلری کا ایک رجسٹر بنائیں اور روز کے پانچ فارمل الفاظ لکھ کر یاد کریں۔ تقریاً 200 الفاظ آپ کو زبانی یاد ہونا چاہیں اور 50 مشہور شخصیات کے Quotes بھی آپ کو فنگر ٹپس پر آنے چاہیں ۔ ۔یہ اس راہ کی پہلی سیڑھی ہے اور یہ جتنا آسان لگ رہا ہے اتنا ہی اس پر قائم رہنا مشکل ہے۔  👈  خاص کر خود سے روزانہ کے دو پیج لکھنے کی پریکٹس کرنا ۔ روز کا ٹائم ٹیبل بنائیں۔ایک  ٹارگٹ فکس کریں اور پھر اس پہ ڈٹ جائیں۔


یاد رہے  کمپلسری اور آپشنل دونوں سبجیکٹس کی صرف  Recomended بکس کا مطالعہ کریں اور ایک دفعہ تمام سبجیکٹس کی  بکس پڑھ لیں بغیر کسی قسم کے نوٹس بنائے۔ اگر نوٹس بنانے بھی ہیں تو صرف بولٹس کی فارم میں ٹھیک رہیں گے۔ جب آپ بکس مکمل پڑھ لیں گے تو آپ کو  ایک دفعہ سمجھ آ جائے گی اس سبجیکٹ میں ہے کیا۔ 


اس کی ایک چھوٹی سی مثال یوں سمجھیں کہ جیسے آپ کوی بھی اردو کی اخبار اٹھا کر پڑھتے ہیں تو صرف اک سرسری سی نظر ڈالتے ہی  آپ کو سمجھ آ چکی ہوتی ہے کہ ملک کے حالات کیا ہیں اور Burning issues  کیا ہیں۔ پھر آپ سے کوی پوچھ بھی لے تو آپ تقریباً اس کو اتنا سمجھا سکتے ہیں کہ آج کی اہم خبریں کیا کیا ہیں نیز ملکی حالات کیسے ہیں۔ اور آپ اس پر پورے دس پندرہ پیج بھی لکھ لیں گے۔ اسی بات کو مد نظر رکھ کر آپ ایک دفعہ  سارے سبجیکٹس کی  کتابیں پڑھ ڈالیں ۔


" Always remember in your mind that your own resolution to succeed is more important than any other thing."

  یہ کام کرنے سے پہلے کسی اکیڈمی میں جانے سے بہتر ہے 


آپشنل سبجیکٹس کا بیسٹ کمبینیشن نیو سلیبس کے مطابق زیادہ تر یہ چل رہا ہے ۔ اگر کسی کا Sound background نہیں ہے تو یہ بیسٹ ہے۔ 


International Relations, I-Law , USA History , Gender Studies/ Public add/ Town Planning , and Sociology / Punjabi. 


آپ جب بھی یکسوی سے پڑھنے بیٹھے گے تو آپ کو لازماً کوی نہ کوی اہم کام یاد آ جائے گا۔ اور آپ وہ کرنے لگ جائیں گے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ ایک نوٹ بک بنائیں اور دوران مطالعہ جو بھی بات یاد آے اس کو لکھ لیں اور جب کھانا کھانے جائیں یا نماز پڑھنے تو ساتھ میں وہ کام بھی کرلیں اس سے آپ کی Consistency خراب نہیں ہو گی۔ اور کام کرنے کا Passion بھی بڑھے گا۔ 


آپ ہر روز شام کو یہ سوچیں کہ آج آپ نے کل کی نسبت زیادہ کام کیا ہے اس سے آپ کے اندر خود اعتمادی بڑھے گی ۔ ۔ ۔ باقی باتیں پھر کبھی ۔  یاد رکھیں ۔


Pary Hard ; Play Hard ,

Nothing is impossible in this world but one should have committed and dedicated to achieve one's


Comments

Popular Posts